کاسرگوڈ4؍اپریل (ایس او نیوز)کرناٹکا اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بس نے دیر رات گئے ایک بائک کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بائک سوارصحافی فوت ہوجانے کی خبر ملی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں فوت ہونے والے صحافی کا نام مُطلب ہے جو "کراول"نامی شامنامے کاچیف رپورٹر تھا۔ جب وہ اپنے گھر جار ہا تھا تو کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس نے سامنے سے اس کی موٹر بائک کو ٹکر ماردی۔شدید زخمی حالت میں مطلب کوپہلے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیاپھر وہاں سے منگلورو منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔منگلورو اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ مطلّب گزشتہ بیس برسوں سے پیشۂ صحافت سے وابستہ تھا۔